دنیا میں مصنوعی ذہانت کے میدان میں تہلکہ مچانے والی کمپنی اوپن اے آئی کا ہیڈ کوارٹر امریکا کے بجلی کے نظام کے لئے ہر گزرتے دن کے ساتھ خطرہ بننے لگا ۔۔
امریکی نیوز ویب سائیٹ بزنس انسائیڈر کے مطابق اوپن اے آئی کا اے آئی ٹول چیٹ جی پی ٹی ہر گھنٹے میں 5 لاکھ کلو واٹ بجلی استعمال کر رہا ہے۔ یہ امریکا کے کل گھروں کی کھپت سے 17 ہزار گنا زیادہ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی اس قدر کھپت اس کے دنیا بھر سے 20 کروڑ صارفین کی وجہ سے ہورہی ہے ۔ اگر یہ تعداد بڑھے گی تو بجلی کی کھپت بھی خود بخود بڑھ جائے گی۔
خبر میں مزید کہا گیا ہے کہ بجلی کی سالانہ کھپت کا ملا کر بات کی جائے تو یہ تقریباً 29 ارب کلو واٹ تک جاپہنچی ہے تو کینیا، گوئٹے مالا اور کروشیا جیسے ممالک کی سالانہ بجلی کی کھپت سے زیادہ ہو گا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر چیٹ جی پی ٹی کی بجلی کی کھپت اسی طرح بڑھتی رہی تو یہ امریکا میں بجلی کے کسی بڑے بحران کی وجہ بن سکتا ہے۔