فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ کے میچ میں اردن نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔
پاکستان اور اردن کی قومی ٹیموں کے درمیان فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ کا اہم میچ اسلام آباد کے جناح فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
میچ میں اردن کی ٹیم نے موسیٰ التعمری کے عمدہ کھیل کے بدولت تین گول کیے جبکہ پاکستنانی ٹیم کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہی۔
اردن کی جانب سے موسیٰ التعمری نے 2 جب کہ علی علوان نے ایک گول کیا۔
یہ پاکستان کی فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں لگاتار تیسری شکست تھی۔اس سے قبل قومی ٹیم کو سعودی عرب اور تاجکستان سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مسلسل 3 شکستوں کے بعد اب پاکستان کی اگلے راؤنڈ تک رسائی تقریباً ناممکن ہوگئی ہے۔