اہم ترین

اے بی ڈی ویلیئرز کیلیئے 360 ڈگری چھکا لگانے سے کمنٹری زیادہ مشکل

جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلئیرز کا کہنا ہے کہ ان کے لئے 360 ڈگری پر چھکا مارنا آسان ہے لیکن کمنٹری بہت مشکل۔۔

جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کا شمار جدید کرکٹ کے لیجنڈز میں ہوتا ہے ۔ ہر فارمیٹ میں اپنی بہترین بیٹنگ اور فیلڈنگ کی وجہ سے چھاپ چھوڑنے والے بیٹر نے بہت کم عمر میں بین الاقوامی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا تھا۔۔

ڈی ویلئیرز کا ایک شاٹ بہت مقبول ہے جسے وہ بالکل لٹا گھوم کر مارتے ہیں ۔ اسے 360 ڈگری کہا جاتا ہے۔ وہ اس شاٹ میں اتنے ماہر تھے کہ گھوم کر گیند باؤنڈری وال کے باہر پھینگ دیا کرتے تھے۔۔

سابق جنوبی افرقیی بیٹر اب آئی پی ایل میں نئے روپ میں نظر آئیں گے۔ وہ میدان میں چھکے چوکے لگانے کے بجائے اب کمنٹری کریں گے۔

اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ 360 ڈگری پر چھکا مارنا اتنا مشکل نہیں ہے جتنا کمنٹری کرنا ہے۔ وہ آئی پی ایل میں اپنے نئے کردار کے حوالے سے کسی دباؤ میں نہیں۔

پاکستان