اہم ترین

گوگل جیمنی کا نیا فیچر: اب میپ نیویگیشن خود بخود کھل جائے گی

گوگل اپنے AI چیٹ بوٹ ماڈل جیمنی کو مسلسل اپ ڈیٹ کر رہا ہے تاکہ اسے صارفین کے لیے ایک بہتر فون اسسٹنٹ بنایا جا سکے۔ گوگل نے اس کے لیے ایک اور نئی اپ ڈیٹ جاری کی ہے، جس کے ذریعے جب صارفین میپ نیویگیشن یعنی ڈائریکشنز کے لیے پوچھیں گے تو جیمنی خود بخود میپس نیویگیشن شروع کر دے گا۔

گوگل پلے اسٹور پر جیمنی ایپ کے لیے تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق اب صارفین اپنی جیمنی ایپ میں مصروفیات سے متعلق معاملات کو ریکارڈ کرنے کرنے کے لئے آواز کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ گوگل نے جیمنی کی وائس کمانڈ کو بھی اپ ڈیٹ کیا ہے جس کے ذریعے اس میں آٹو سبمٹ کا فیچر آیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ صارفین کو بھیجیں بٹن پر کلک کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ان تمام فیچرز میں سے سب سے پرکشش اور کارآمد فیچر گوگل میپس ہے۔ گوگل میپس میں راستہ تلاش کرنے کے لیے صارفین کو بائیک یا کار چلاتے ہوئے بار بار اپنے فون کو چھونا پڑتا تھا لیکن اب ان کی وائس کمانڈز سے جیمنی میپ کا پورا کام خود بخود کرے گا۔

پاکستان