امریکا کے سابق صدر اور ماہِ نومبر میں صدارتی انتخابات کے لئے ریپبلکن پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹر نیٹ سے انجیل فروخت کرنا شروع کر دی ہے۔
امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی عدالتی اور کاروباری معاملات میں انتہائی طرح پھنسے ہوئے ہین لیکن اس کے باوجود وہ ایک مرتبہ پھر اپنے ملک کے صدر بننے کے لئے کوشاں ہیں۔خاص انداز فکر کی وجہ سے ٹرمپ کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹرُتھ سوشل’ سے جاری کردہ ویڈیو میں ٹرمپ نے اپنے ووٹروں سے انجیل خریدنے کی اپیل کی ہے۔
اپنے ہپیغام میں سابق امریکی صدر نے کہا کہ وہ تمام امریکیوں کو “مبارک جمعے” اور” ایسٹر “تہواروں کی مبارک باد دیتے ہیں ۔ اور اپیل کرتے ہوں کہ امریکا کو دوبارہ عبادت کی طرف مائل کریں۔
ٹرمہپ نے مزید کہا کہ وہ مسیحیوں کے تہوار کی مناسبت سے چاہتے ہیں کہ انہیں سننے والا ہر شخص ایک انجیل ضروری خریدے۔ کیونکہ تمام امریکیوں کے گھروں میں ایک انجیل کی ضرورت ہے۔
ٹرمپ کی انٹرنیٹ سائٹ پر انجیل 99 اعشاریہ 59 امریکی ڈالر میں فروخت کی جا رہی ہے۔ ٹرمپ اس سے قبل بھی عطیات جمع کرنے کے لئے انٹرنیٹ سائٹ سے اسپورٹس شوز اور دیگر مختلف اشیاء فروخت کر چکے ہیں۔