Tue Jul 15 2025

اہم ترین

برطانوی فوج میں داڑھی رکھنے پر عائد پابندی ختم

برطانوی فوج نے اپنے اہلکاروں پر سیکڑوں سال سے عائد داڑھی رکھنے پر پابندی ختم کر دی ہے۔

برطانوی ویب سائیٹ انڈیپینڈینٹ کے مطابق برطانوی مسلح افواج میں سیکڑوں برسوں سے اپے اہلکاروں اور افسرانن پر داڑھی رکھنے پر پابندی عائد تھی لیکن گزشتہ چند دہائیوں کے دوران بحریہ اور فضائیہ میں یہ قدغن ہٹادی گئی تھی۔

برطانوی افواج کے کمانڈر انچیف شاہ چارلس نے بھی اس فیصلے پر دستخط کردیئے ہیں۔

برطانوی فوج کے سربراہ جنرل سر پیٹرک سینڈرز نے فوج کے ظاہری حلیے میں تبدیلی کا فیصلہ حاضر سروس اور ریٹائر فوجیوں سے کیے گئے ایک سروے کے بعد کیا ہے۔ تاہم سپاہیوں کو داڑھی برطانوی فوج کے ’صفائی کے معیار‘ کے مطابق رکھنی ہو گی۔

دنیا کی کئی ترقی یافتہ اقوام کی طرح برطانوی بری فوج کو بھی اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔ پابندی کے کاتمے کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جارہا ہے۔

پاکستان