کوئیک شیئر گوگل کا فائل شیئرنگ سسٹم ہے جس کی مدد سے آپ کسی بھی فائل کو دو ڈیوائسز کے درمیان باآسانی شیئر کیا جاسکتا ہے۔ اسے ونڈوز، کروم او ایس اور اینڈرائیڈ میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
کوئیک شیئر کے ذریعے تصاویر، ویڈیوز، دستاویزات یا کوئی اور فائل دو ڈیوائسز کے درمیان شیئر کی جا سکتی ہے۔ آپ اپنے ونڈوز میں کوئیک شیئر ایپ ڈاؤن لوڈ اور استعمال کر سکتے ہیں۔
اینڈرائیڈ فون میں کوئیک شیئر سرچ کرنے کا سب سے آسان طریقہ کوئیک سیٹنگز میں جانا ہے۔ یہاں آپ کو انٹرنیٹ، وائی فائی اور فلائٹ موڈ جیسے آپشنز ملیں گے۔ اس کے علاوہ آپ سیٹنگز ایپ میں جا کر بھی اسے سرچ کر سکتے ہیں۔
کوئیک شیئر کے ذریعے کسی بھی فائل کو کسی دوسری ڈیوائس پر بھیجنے کے لیے سب سے پہلے آپ کو وہ تصویر، ویڈیو یا دستاویز منتخب کرنا ہوگی جسے آپ بھیجنا چاہتے ہیں۔ اب آپ کو شیئر بٹن پر کلک کرنا ہوگا۔
آپ کو شیئر آپشن پر جا کر ہی کوئیک شیئر نظر آئے گا۔ اس پر کلک کرنے کے بعد آپ کو قریب میں موجود تمام ڈیوائسز نظر آنے لگیں گی، جن کا کوئیک شیئر بھی آن ہوگا۔
آپ کو وہ آلہ منتخب کرنا ہوگا جس پر آپ یہ تصویر، ویڈیو یا فائل بھیجنا چاہتے ہیں۔ منتخب کرنے کے بعد، آپ اسے Quick Share کے ذریعے اس شخص کو بھیج سکتے ہیں۔











