اہم ترین

پی ٹی آئی سمیت 6 اپوزیشن جماعتوں کی حکومت مخالف تحریک کا آغاز

پاکستان تحریک انصاف سمیت اپوزیشن کی چھ جماعتوں نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت مخالف تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل، جماعت اسلامی، مجلس وحدت المسلمین اور سنی اتحاد کونسل نے اپنی تحریک کا آغاز پشین میں جلسے سے کیا ہے۔

جلسے کے دوران قرارداد بھی منظور کی گئی۔ جس میں فارم 45 کے تحت انتخابی نتائج مرتب کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستان کے تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں اور ملک کے تمام ادارے عوام کے منتخب کردہ پارلیمان کے تابع ہوں۔ پارلیمنٹ کو خودمختار اور اداروں کی مداخلت سے پاک کیا جائے۔

گزشتہ روز ان ہی 6 جماعتوں کے قائدین نے کوئٹہ میں اجلاس کے دوران ’تحریک تحفظ آئین پاکستان‘ کے نام سے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا۔ اس اتحاد کی سربراہی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو سونپی گئی ہے۔

پاکستان