اہم ترین

نورا فتحی نے بالی وڈ کے مرد سپر اسٹارز کا گھناؤنا راز فاش کردیا

بالی ووڈ میں گزشتہ کچھ برسوں سے اداکارہ نورا فتحی نے اپنے رقص کی مہارت سے ہر ایک کو مسحور کررکھا ہے۔ لیکن آج کل وہ بالی ووڈ سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات سے سب کو حیران کر رہی ہیں۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران نورا نے بالی ووڈ کے کئی کالے سچ سے پردہ اٹھایا ہے۔

32 سالہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ایسا کئی بار ہوا ہے کہ کسی مرد اسٹار نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی۔ وہ اداکارؤں کو تنگ کرتے ہیں۔ ان کے نام لے کر برے کام کرتے ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ یہ سب ان کا حق ہے اور انہیں ایسا کرنے سے کوئی نہیں روکتا۔

نورا کا مزید کہنا تھا کہ وہ کی فطرت بالی ووڈ کی دوسری فنکاراؤں سے مختلف ہے۔ وہ اگر انہیں کوئی بات بری لگتی ہے تو وہ مرد اداکار کے منہ پر کہہ دیتی ہیں۔ ہت سے مرد اداکاروں کو میری یہ عادت پسند نہیں ہے۔ اس لیے وہ مجھے پیٹھ پیچھے برا بھلا کہتے ہیں۔

نورا نے اپنے بارے میں یہ بھی بتایا کہ انڈسٹری میں بہت سے لوگ سوچتے ہیں کہ میں یہاں تک کیسے پہنچی؟ کوئی بھارتی اداکارہ نے اتنی کامیابی کیوں حاصل نہیں کی؟

فنکارہ نے کہا کہ بالی ووڈ میں کئی ایسے جوڑے ہیں جو صرف شہرت کے لیے شادی کرتے ہیں۔ شادی محض ایک دھوکہ ہے۔ میں نے بہت سے ایسے جوڑے دیکھے ہیں جو صرف پیسے کے لیے شادی کرتے ہیں۔ وہ اپنے شوہر یا بیوی کو پیسہ، شہرت، طاقت، تعلقات کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

پاکستان