اہم ترین

امریکی کانگریس میں ٹک ٹاک پر مشروط پابندی کا بل منظور

امریکی ایوان نمانئندگان کانگریس میں ٹک ٹاک پر مشروط پابندی کا بل منظور کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں سیاسی نمائندوں اور حکام کو خدشہ ہے کہ چین ٹک ٹاک ایپ کے ذریعے امریکیوں کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر نے کے علاوہ ان کی نگرانی بھی کر سکتا ہے۔

ان خدشات کو جواز بناکر گزشتہ کئی ماہ سے امریکا میں حکومتی سطح پر ٹک ٹاک پر پابندی کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ کانگریس میں بل کی منظوری بھی اسی کا نتیجہ قرار دی جارہی ہے۔

سینیٹ اور ایوان نمائندگان سے منظور بل کے تحت ٹک ٹاک کی چینی مالک کمپنی کو آئندہ 9 ماہ میں اس پلیٹ فارم کے اثاثوں سے خود کو الگ کرنا ہوگا۔ ایسا نہ ہونے کی صورت میں امریکا میں ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی لگادی جائے گی۔

امریکی کانگریس سے کی منظوری کے بعد یہ بل اب صدر جو بائیڈن کو بھیجا جا رہا ہے جو پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ اس بل پر دستخط کر دیں گے۔ بائیڈن کی جانب سے دستخط کئے جانے کے بعد یہ بل قانون کی حیثیت اختیار کرلے گا ۔

دو روز قبل یورپی کمیشن نے بھی ۤٹک ٹاک کو اس کی نئی ایپ ‘ٹک ٹاک لائٹ’ سے لاحق ممکنہ صحت کے خطرات کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

یورپی کمیشن نے کہا تھا کہ چینی کمپنی نے پہلے بھجی اس حوالے سے معلومات ”فراہم کرنے میں ناکام” رہی ہے۔ رپورٹ جمع نہ کرائی تو اس پر جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان