سپر اسٹار پربھاس صرف جنوبی بھارتی ریاستوں میں ہی سہر استار نہیں بلکہ ان کا ڈنکا اب پورے بھارت میں بج رہا ہے۔ اسی لئے انہیں اپنی نئی فلم میں امیتابھ اور دیپیکا پڈوکون سے کئی گنا زیادہ معاوضہ مل رہا ہے۔
تمل، تیلگو، ملیالم اور اور ہندی میں زیر تکمیل فلم جنوبی بھارتی انڈسٹری کی فلم ‘کالکی 2898 AD’ پر پیسہ پانی کی طرح بہایا جارہا ہے۔ فلم میں کام کرنے والوں کا معاوضہ بھی کروڑوں کا معاوضہ دیا گیا ہے۔
‘کالکی 2898’ کی ریلیز کی تاریخ تاحال سامنے نہیں آئی لیکن اسٹار کاسٹ کا پہلا لک سامنے آگیا ہے۔ فلم میں پربھاس، دیپیکا پڈوکون، امیتابھ بچن، کمل ہاسن اور دیشا پٹانی جیسے ستارے نظر آنے والے ہیں۔
فلم میں پربھاس مرکزی کردار ادا کرنے جا رہے ہیں۔ وہ عموماً اپنی فلموں کے لیے 100 کروڑ روپے لیتے ہیں۔ اس سے پہلے ان کی دو فلمیں ‘ادی پورش’ اور ‘رادھے شیام’ فلاپ ثابت ہوئی تھیں۔ اس کے باوجود انہوں نے ‘کالکی 2898’ کے لیے 50 فیصد زیادہ معاوضہ 150 کروڑ روپے لیے۔
دیپیکا پڈوکون ‘کالکی 2898’ میں مرکزی اداکارہ کے طور پر نظر آئیں گی۔ تاہم، ان کی فیس لیڈ اداکار پربھاس کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ اداکارہ نے اپنی پچھلی فلم ’فائٹر‘ کے لیے 15 کروڑ روپے لیے تھے۔ جبکہ ‘کالکی 2898’ کے لیے انہوں نے 20 کروڑ روپے بطور فیس لیے ہیں۔
امیتابھ بچن بھی ‘کالکی 2898’ کا حصہ ہیں۔ وہ فلم میں اشوتتھاما کا کردار ادا کرنے جا رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ بگ بی نے فلم کے لیے 18 کروڑ روپے لیے ہیں۔
کمل ہاسن ‘کالکی 2898 AD’ میں مہمان اداکار ہقں گے لیکن انہیں بھی 20 کروڑ روپے لیے ہیں۔ دیشا پٹانی اس فلم کی فیس کے طور پر صرف 2 کروڑ روپے لیے ہیں۔ اداکارہ کو آخری بار سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ فلم ’یودھا‘ میں دیکھا گیا تھا اور اداکارہ نے اس فلم کے لیے بھی اتنی ہی رقم وصول کی تھی۔