اہم ترین

ایسا کردار نبھا کر دکھاؤ: ودیا بالن کا سلمان، شاہ رخ اور عامر کو چیلنج

بالی ووڈ اداکار ودیا بالن نے بالی ووڈ خانز سمیت بالی ووڈ کے تمام بڑے اداکاروں کو چیلنج کیا ہے کہ ان میں ہم جنس پرست کا کردار نبھانے کا حوصلہ نہیں۔

اپنے کام سے بھارتی فلم انڈسٹری میں پہچان بنانے والی ودیا بالن نے کئی بہترین کردار ادا کیے ہیں۔ تاہم ان دنوں وہ اپنی کسی فلم کے لیے نہیں بلکہ اپنے ایک بیان کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بالی ووڈ کے کسی بڑے اسٹار بالخصوص خانز میں ‘ہم جنس پرست’ کردار ادا کرنے کی طاقت نہیں ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں ودیا بالن نے کہا ہمیں اس حقیقت کو ماننا ہوگا کہ بھارتی ریاست کیرالہ میں خواندگی کی شرح زیادہ ہے۔ یہ ایک بہت بڑا فرق کہا جا سکتا ہے۔ اداکار مموتھی نے کیتھل : دا کور نامی فلم میں ہم جنس پرست کا کردار بہت خوبی سے نبھایا۔ ایسے کردار وہاں آسانی سے ادا کیے جا سکتے ہیں اور لوگ انہیں قبول بھی کرتے ہیں۔

ودیا بالن کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی بھارت کے لوگ اپنے اداکاروں کی بہت عزت کرتے ہیں، ان کی پوجا کرتے ہیں۔ شاید یہی وجہ ہو کہ انہوں (مموتھی)نے اس کردار کو بہت اچھے طریقے سے نبھایا۔ انہوں نے یہ نہیں سوچا کہ اس قسم کے کردار نبھا کر ان کی مردانگی پر کیا اثر پڑے گا۔ مجھے نہیں لگتا کہ ہمارا کوئی بڑا اسٹار خاص طور پر بالی ووڈ کے خان کیتھل جیسی فلم کر سکتے ہیں۔

ودیا بالن نے کہا، جب میں نے کیتھل دیکھی تو دلکیر سلمان کو پیغام دیا کہ وہ اپنے سپر اسٹار والد کی تعریف کریں۔ ملیالم سنیما کے بڑے سپر اسٹار نے نا صرف اس میں اداکاری کی بلکہ اسے پروڈیوس بھی کیا۔

پاکستان