اہم ترین

نوجوان نیوزی لینڈ تجربے کار پاکستان پر بھاری؛ چوتھا ٹی ٹوئنٹی بھی جیت لیا

ناتجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی ہرادیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی جارہی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا چوتھا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا لیکن قومی ٹیم کے تجربے کار بولرز کوئی خاص کاککردگی نہ دکھا سکے۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں پر 178 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کے اوپنر ٹم رابنسن نے51 ، ڈین فاکس کرافٹ نے 34 اور وکٹ کیپر ٹام بلنڈل نے 28 جب کہ مائیکل بریسول نے 27 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ محمد عامر، زمان خان، اسامہ میر اور افتخار احمد نے ایک، ایک وکٹ لے سکے۔

179 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی پہلے چھ اوورز میں 3 وکٹیں گر گئیں۔ صائم ایوب نے 20، کپتان بابر اعظم نے پانچ جبکہ اسامہ خان نے 16 رنز بنائے۔

جلد وکٹیں گرنے کے باوجود میزبان ٹیم نے اپنا اچھا رن ریٹ برقرار رکھا۔ فخر زمان 61 رنز بنا کر پاکستان کو ہدف کے قریب لے گئے۔

آخری اوور میں پاکستان کو فتح کے لئے 18 رنز درکار تھے اور عماد وسیم وکٹ پر موجود تھے ۔ عماد وسیم نے آخری اوورز میں 11 گیندوں پر جارحانہ 22 رنز بنائے لیکن وہ آخری گیند پر چھ رنز نہ بنا سکے۔

نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل نیوزی لینڈ اپنے بہترین کھیل کی وجہ سے تجربے کار کھلاڑیوں سے بھری پاکستان ٹیم پر حاوی ہوچکی ہے۔ سیریز میں کیویز کو 2 ایک کی برتری حاصل ہے جب کہ آخری میچ ابھی باقی ہے۔

پاکستان