اہم ترین

اینڈرائیڈ 15 میں آرہا ہے ایسا فیچر جو رکھے گا آپ کی آنکھوں کا خیال

گوگل مئی میں ایک نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرانے جا رہا ہے، جس میں صارفین کے لیے کئی خاص فیچرز متعارف کرائے جائیں گے۔

دنیا کی صف اول کی ٹیک کمپنی گوگل مئی میں اپنا سالانہ ایونٹ منعقد کررہی ہے۔ جس میں کئی بہترین پروڈکٹس اور سروسز لانچ کرنے جا رہا ہے۔ لیکن صارفین کو سب سے زیادہ انتظار اینڈرائیڈ کے آنے والے ورژن اینڈرائیڈ 15 کا ہے۔

اینڈرائیڈ 15 میں بہت سے نئے فیچرز دستیاب ہونے جا رہے ہیں۔ ان خصوصیات میں سے ایک ڈارک موڈ ہے، جس میں ایپس کو ڈارک موڈ میں کھولا جائے گا چاہے صارف کا موبائل ڈارک موڈ کو سپورٹ نہ بھی کرے۔

گوگل نے اپنے آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ 10 کے ذریعے پہلی بار ڈارک موڈ ٹوگل متعارف کرایا اور اب یہ صارفین کی بہت اہم ضرورت بن چکا ہے۔تاہم صارفین اب بھی اپنے اسمارٹ فون کی تمام ایپس میں ڈارک موڈ استعمال کرنے کے قابل نہیں، کیونکہ وہ ایپس ان بلٹ ڈارک موڈ کو سپورٹ نہیں کرتیں۔

پاکستان