اہم ترین

واٹس ایپ اکاؤنٹ بلاک کیوں ہوتا ہے اور کیسے بحال کیا جا سکتا ہے؟

واٹس ایپ اکاؤنٹ بلاک کرنے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ ایسی صورت حال میں، ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کہ آپ اپنا اکاؤنٹ کیسے بحال کر سکتے ہیں۔

دنیا بھر کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اپنے صارفین کو قواعد و ضوابط کا پابند کرتے ہیں،۔ جن کی خلاف ورزی پر اکاؤنٹس بلاک یا بند کردیئے جاتے ہیں ۔۔ واٹس ایپ اکاؤنٹ بلاک یا پابندی کے پیچھے مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں۔ بعض اوقات یہ غلطی سے ہوتا ہے، اور بعض اوقات کمپنی کی طرف سے جان بوجھ کر ایسا ہوتا ہے۔

صارفین کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی مختلف فیچرز اور اپ ڈیٹس جاری کرتی رہتی ہے۔ اس میں وہ واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کردیئے گئے ہیں جو لوگوں میں غلط معلومات یا کسی قسم کی افواہ پھیلاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر صارفین آپ کے اکاؤنٹ کو متعدد بار بلاک کرتے ہیں تو بھی آپ کے اکاؤنٹ پر پابندی لگ سکتی ہے۔

اگر آپ کا نمبر بلاک کر دیا گیا ہے یا آپ کے واٹس ایپ اکاؤنٹ پر پابندی لگا دی گئی ہے، تو ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کہ آپ اسے کیسے بحال کر سکتے ہیں۔

اپنا واٹس ایپ نمبر ان بلاک کرنے کے لئے سب سے پہلے آپ کو واٹس ایپ کو ای میل کرنا ہوگا اور ایپ کے ریویو سیکشن میں درخواست جمع کروانی ہوگی۔ ایسی صورتحال میں واٹس ایپ آپ کے کیس کو تفصیل سے دیکھے گا اور پھر جائزہ لینے کے بعد جلد از جلد آپ سے رابطہ کرے گا۔

اگر آپ ایپ میں نظرثانی کی درخواست کرتے ہیں، تو آپ کو 6 ہندسوں کا رجسٹریشن کوڈ داخل کرنا ہوگا جو آپ کو ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہوگا۔ یہ رجسٹریشن کوڈ داخل کرنے کے بعد آپ کو درخواست جمع کرانی ہوگی اور اپنے موقف کے حق میں تفصیلات درج کرنی ہوں گی۔

پاکستان