اہم ترین

اسپیکنگ پریکٹس ٹول : اب گوگل آپ کو گرامر کے ساتھ انگریزی سکھائے گا

دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی طرح گوگل بھی مسلسل نئے فیچرز متعارف کرواتا رہتا ہے۔ اس کا نیا فیچر آنے والا ہے ۔ جس کا تعلق انگریزی بولنے سے ہے۔ اگر آپ واقعی انگریزی سیکھنا چاہتے ہیں تو گوگل کا یہ فیچر آپ کے لیے ہے۔ اس فیچر کا نام اے آئی پاورڈ اسپیکنگ پریکٹس ٹول ہے، جو صارفین کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

گوگل اپنے صارفین کو انگریزی سکھانے کے لیے اے آئی چیٹ بوٹ کا استعمال کرے گا۔ اس چیٹ بوٹ کا کام صارفین کو آسان ترین طریقے سے انگریزی سکھانا ہوگا۔ یہ نیا فیچر گوگل کے سرچ لیب پروگرام کا حصہ ہے۔ یعنی اس فیچر سے صرف وہی لوگ مستفید ہوں گے جو گوگل سرچ لیبز پروگرام سے وابستہ ہیں۔

یہ ٹول صارفین کو انگریزی سکھانے کے لیے زبان کے ماڈل استعمال کرتا ہے۔ گوگل کے مطابق اسپیکنگ پریکٹس اے آئی ٹول کے ذریعے صارفین ٹائپ یا بول کر اپنے سوالات پوچھ سکتے ہیں۔ یہ فیچر ان صارفین کے لیے ہے جو انگریزی بولنے سے ڈرتے ہیں اور اسے بولنا بھی چاہتے ہیں۔

اس فیچر سے صارفین آسانی سے انگریزی بولنا سیکھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ یہ فیچر صارفین کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے درست گرامر بھی بتائے گا۔ آسان زبان میں یہ اے آئی ٹول صارفین کے لیے انگلش ٹیچر کی طرح کام کر سکتا ہے۔

پاکستان