سال 2023 میں پٹھان، جوان اور ڈنکی ۤجیسی بہترین فلمیں دینے والے شاہ رخ خان جلد ہی فلم کنگ میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کا باضابطہ اعلان ابھی نہیں ہوا تاہم شاہ رخ کی ایک غلطی کی وجہ سے فلم کے اسکرپٹ کی جھلک سامنے آئی ہے۔
چند روز قبل ایک انٹرویو کے دوران شاہ رخ خان نے بھارتی سنیماٹوگرافر سنتوش سیوام کو کانز فلم فیسٹیول میں پُر وقار پارے اینجینکس ایکسل لینس ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی تھی۔ شاہ رخ کی انہیں مبارکباد دینے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں فلم کنگ کا اسکرپٹ ان کی میز پر رکھا ہوا نظر آرہا ہے۔
ویڈیو سامنے آتے ہی اسکرپٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اسکرپٹ کی تصاویر شاہ رخ خان کے تصدیق شدہ فین پیج سے بھی شیئر کی گئی ہیں۔ پوسٹ کے ساتھ لکھا ہے، کنگ خان نے خود ہی اس فلم کا غیر سرکاری اعلان کر دیا ہے۔
اس سے قبل خبریں تھیں کہ شاہ رخ فلم میں ایک کیمیو کرتے نظر آئیں گے، جب کہ ان کی بیٹی سہانا فلم کی مرکزی اداکارہ ہونے جا رہی ہیں۔ تاہم اب میکرز نے شاہ رخ کو فلم میں اہم کردار میں رکھا ہے۔ تاہم وہ فلم میں انڈر ورلڈ ڈان کے کردار میں نظر آئیں گے۔
سہانا خان نے گزشتہ سال نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی فلم دی آرچیز سے اپنیے فنی سفر کا آغاز کیا۔ اب جلد ہی سہانا بڑے پردے پر نظر آئیں گی۔ فلم کی ٹیم جون کے شروع میں لندن میں فلم کی شوٹنگ شروع کرے گی۔











