پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کا خصوصی نغمہ جاری کردیا۔۔
پی سی بی کی جانب سے جاری نغمے میں علی عظمت، عارف لوہار اور نہال نسیم نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔تین منٹ 30 سیکنڈز پر محیط اس نغمے کا عنوان ساڈی وارے اوے ہے۔
سرکاری نغمے کو رییلز کے صرف تین گھنٹوں میں ہی 50 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔
آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب آج نیویارک میں ہوگی، میگا ایونٹ کا پہلا میچ آج امریکا اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان ڈیلاس میں کھیلا جائے گا۔
پاکستانی ٹیم انگلینڈ سے ٹی20 سیریز ہارنے کے بعد لندن سے امریکی شہر ڈیلاس پہنچ چکی ہے، جہاں وہ اپنا افتتاحی میچ میزبان امریکا کے خلاف 6 جون کو کھیلے گی، جب کہ پاکستان کا دوسرا میچ اور میگا ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو نیویارک میں ہوگا۔