امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز ہوگیا ۔ پہلے ہی میچ میں چھکوں اور چوکوں کی برسات ہوئی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بولرز کی درگت بننا اور بڑے بڑے مجموعے نئی بات نہیں ۔۔ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں بولرز کی درگت بن گئی ہے جو میگا ایونٹ میں بولرز کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔
ایونٹ کا پہلا میچ امریکا اور کینیڈا کے درمیان کھیلا گیا ۔ امریکا نے 195 رنز کا ہدف باآسانی صرف 3 وکٹیں کنوا کر 17 گیندوں پہلے ہی حاصل کرلیا۔
پورے میچ میں مجموعہ طور پر 391 رنز بنے جب کہ بولرز کے حصےمیں صرف 8 وکٹیں ہی آئیں۔
سب سے بڑی بات اس میچ میں چھکوں اور چوکوں کی برسات تھی ۔کینیڈا کے بیٹرز نے 17 چوکے اور 8 چھکے لگائے جب کہ امریکی بیٹرز نے 13 چھکے اور 13 چوکے جڑے۔ اس طرح پہلے میچ میں بولرز کو مجموعی طور پر 21 چھکے اور 30 چوکے پڑے