شردھا کپور، راجکمار راؤ اور پنکج ترپاٹھی کی ہارر کامیڈی فلم استری 2 ایک ہی ہفتے میں اس سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بالی ووڈ فلم بن گئی ہے۔
دوسرے ہفتے میں استری 2 نے باکس آفس پر وہ کمال کر دکھایا جو بالی ووڈ کی کوئی اور فلم نہیں کر سکی۔ استری 2 باکس آفس پر اب تک کئی ریکارڈ توڑ چکی ہے اور اس کی کمائی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
15 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم استری 2 نے ہر روز کروڑوں روپے کمارہی ہے ۔ فلم نے ریلیز کے پہلے چار دنوں میں ہی 200 کروڑ روپے کمالئے تھے ۔ تاہم فلم کی اصل کامیابی صرف 11 دنوں میں 401.65 کروڑ روپے کی کمائی ہے۔
اس شاندار کامیابی کے ساتھ استری 2 ہندوستانی سنیما میں 400 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے والی تیسری تیز ترین فلم بن گئی ہے۔ 11 دنوں میں یہ رقم کما کر اسٹری 2 اب شاہ رخ خان کے پٹھان کے ساتھ اس پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔
استری 2 نے غدر 2، باہوبلی 2: دی کنکلوژن ،کے جی ایف 2 جیسی بلاک بسٹر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ استری 2 سے ۤگے اب صرف جوان اور اینیمل ہی رہ گئیں جو بالترتیب صرف 9 اور 10 دنوں میں 400 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے والی تیز ترین فلموں کا ریکارڈ رکھتی ہیں۔











