Fri Jul 11 2025

اہم ترین

کینیا میں اسکول میں آگ لگنے سے 17 طالب علم ہلاک

کینیا کے ایک اسکول میں آگ لگنے سے کم از کم 17 طلباء ہلاک ہو گئے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیا کے وسطی علاقے میں واقع ضلع نیری کے ایک اسکول میں جمعرات اور جمے کی درمیان رات اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

آگ اسکول کے اس حصے میں لگی جو بچوں کے ہاسٹل کے طور پر استعمال ہورہی تھی۔ آگ سے 17 طلباء اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 14 طلباء شدید زخمی ہوئے ۔

پولیس ترجمان ریسیلا اونیاگو کا کہنا ہے کہ فی الحال آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جاسکا ۔ لیکن تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

کینیا کے صدر ولیم روتو نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ہمدردیاں ان کاندانوں کے ساتھ ہیں جن کے بچے او واقعے مین زندگی کی بازی ہار گئے۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام کو اس ہولناک واقعے کی مکمل تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے تاکہ ذمہ داروں کا محاسبہ کیا جاسکے۔

پاکستان