ممبئی میں گزشتہ ہفتے مسلمان سیاسی رہنما بابا صدیقی کے دن دیہاڑے قتل کے بعد سلمان خان کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ بابا صدیقی کے قتل کو سلمان خان اور لارنس بشنوئی کی دشمنی سے جوڑا جا رہا ہے۔سلمان خان کے والد اور اسکرپٹ رائٹر سلیم خان نے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔ سلیم خان نے لارنس بشنوئی کی دھمکیوں پر بھی ردعمل ظاہر کیا ہے۔
بھارتی نیوز چینل اے بی پی نیوز سے گفتگو کے دوران سلیم خان آبدیدہ ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہی سب کچھ طے کر لو، بعد میں موقع ملے یا نہ ملے۔ لوگ کہ رہے ہیں کہ نہیں چھوڑیں گے۔ میں کسی سے نہیں ڈرتا، میں بہت پرسکون ہوں۔ مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔
abp न्यूज़ पर बोले सलमान खान के पिता सलीम खान, 'आज सभी बातों को निपटा दीजिए, कल मौका मिले ना मिले'@MeghaSPrasad#SalimKhanOnABP #SalmanKhan #BeingHuman #LawrenceBishnoi #news #hindi #hindinews #latestnews #latestupdates #abpnews #india pic.twitter.com/zhhfrFd58X
— ABP News (@ABPNews) October 18, 2024
سلیم خان نے کہا کہ انہیں جو آزادی حاصل تھی وہ نہیں ہے، ہمیں پولیس کی ہدایات پر عمل کرنا پڑ رہا ہے۔ پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ان کی ہدایات پر عمل نہ کیا تو وہ سیکیورٹی نہیں دے پائیں گے۔
سلمان خان کے والد سلیم خان نے بھی واضح کیا کہ بابا صدیقی کے قتل کا سلمان خان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔











