Wed Jul 09 2025

اہم ترین

اداکارہ نرگس پر تھانیدار شوہر کا مبینہ تشدد

فلموں اور پنجابی تھیٹر کی معروف اداکارہ نرگس کو ان کے شوہر نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنیا ہے تاہم اب تک انہوں نے اپنے پولیس انسپکٹر شوہر کے خلاف کوئی درخواست نہیں دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات نرگس انتہائی بری حالت میں لاہور کے ڈیفنس سی تھانے پہنچیں تاہم انہوں نے تشد د کے خلاف کسی کے خخلاف کوئی درخواست نہیں ۔

نرگس نے چند برس پہلے ماجد بشیر نامی پولیس انسپکٹر سے شادی کی تھی۔ جس کے بعد انہوں نے شوبز اور تھیٹر کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ آج کل اداکارہ نرگس لاہور کے ایک پوش علاقے میں اپنا بیوٹی سیلون چلاتی ہیں۔

اداکارہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ نرگس پر ماجد بشیر ہر روز تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔ جمعرات کو بھی پیسے کے معاملے پر اس کے تھانیدار شوہر نے نرگس کے ساتھ بری طرح مار پیٹ کی۔

دوسری جانب پولیس کا موقف ہے کہ نرگس کی جانب سے تحریری درخواست پر ہی گھریلو تشدد کرنے والے کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔

پاکستان