اہم ترین

حماس اسرائیل مذاکرات کا دوبارہ آغاز، غزہ میں ایک دن میں مزید 77 فلسطینی شہید

قطر میں حماس اور اسارئیل کے درمیان امن مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہورہا ہے ۔ اس سلسلے میں اسرائیلی وفد آج دوحا پہنچ رہا ہے دوسری جانب غزہ میں ایک ہی دن میں مزید درجنوں افراد شہید کردیئے گئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی خفیہ ایجنسی اور فوج کے اعلیٰ حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح وفد قطر روانہ ہوگیا ہے۔ جو قطر کی ثالثی میں حماس کے رہنماؤں سے امن مذاکرات کرے گا۔

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے وفد کو حماس کے ساتھ فائر بندی معاہدے کے لیے قطر میں مذاکرات جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔

دوسری جانب غزہ کی پٹی میں جمعے کی ْ صبح سے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 35 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ جب کہ جمعرات کے روز 77 شہری شہید ہوئے تھے۔

اسرائیل بمباری سے غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک جام شہادت نوش کرنے والوں کی تعداد کم از کم 45658 ہوگئی ہے۔

غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی تقریباً 15 ماہ سے جاری جنگ میں اب تک 45658 فلسطینی شہید جب کہ ایک لاکھ 8 ہزار 583 زخمی ہو چکے ہیں۔

مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر قائم اکثر عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔ جن میں ایک اندازے کے مطابق 10 ہزار لاشیں دبی ہوئی ہوسکتی ہیں۔

پاکستان