Mon Jul 07 2025

اہم ترین

کنگ کانگ : دنیا کا سب سے لمبا بھینسا، عمر صرف 3 سال

دنیا کے سب سے لمبے بھینسے کا اعزاز تھائی لینڈ کے کنگ کانگ نے اپنے نام کرلیا ہے۔

گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق تھائی لینڈ کے علاقے ناکھون رتچاسیما کے نِنلینی فارم نامی باڑے میں رہنے والے کنگ کانگ کا قد 6 فٹ 8 انچ بنتا ہے۔ اور اس کی عمر صرف 3 سال ہے۔

کنگ کانگ جتنا لمبا تڑنگا اور موٹا تازہ ہے اتنا ہی نرم طبیعت بھی ہے۔ اسے تالاب میں پانی دوسروں پر پھینکنا اور اس کے رکھوالے کے ساتھ کھیلنا بہت پسند ہے۔

باڑے کے مالک سچارٹ بونچاروئن کا کہنا ہے کہ اس کی پیدائش کے وقت ہی ہمیں اندازہ ہوگیا تھا کہ اس کا قد کاٹھ دوسرے بھینسوں کے مقابلے میں غیر معمولی طور پر بڑا ہے۔ اسی لئے ہم نے اس کا نام کنگ کانگ رکھا۔

باڑے مین ہی کام کرنے والی خاتون نگراں چیرپٹ وتی کے مطابق اپنے بڑے سائز کے باوجود، چیرپٹ بہت فرمانبردار ہے۔ اسے کھیلنا پسند ہے۔ اس کا مزاج دوستانہ ہے اور باڑے میں ایک طاقتور نگراں کتے جیسا ہے۔

پاکستان