چئمپئنز ٹرافی 2025 کے گروپ اے میں شامل بھارت اور پاکستان اتوار کو آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں اور بھارت ایک ایک گروپ میچ کھیل چکے ہیں۔ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پرا جب کہ بھارت اپنے اولین میچ میں بنگلا دیش کو زیر کرکے آگے بڑھ رہا ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مقابلہ ہوگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو پاک بھارت میچ کے دوران دبئی کا موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم، شروع میں کچھ بادل ہوں گے، لیکن جیسے جیسے میچ آگے بڑھے گا وہ دور ہو جائیں گے۔ تاہم میچ کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم اوس میچ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ اس لیے ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بولنگ کر سکتی ہے۔
مقامی محکمہ موسمایت کے مطابق براہ راست میچ دیکھنے آنے والوں کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ دبئی کا موسم اب بتدریج گرم ہورہا ہے۔ میچ کے روز دن کے اوقات میں درجہ حرارت 33 ڈگری سے تجاوز کرسکتا ہے۔











