اہم ترین

جعفر ایکسپریس حملے کے تمام 33 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے: ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو یرغمال بنانے والے تمام 33 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

دنیا نیوز کودیئے گئے انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ 11 مارچ کو تقریباً ایک بجے دہشت گردوں نے بولان پاک کے علاقے اوسی پور میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑایا، وہاں جعفر ایکسپریس ٹرین آرہی تھی۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ دہشت گرد مسافروں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے تھے اور وہ افغانستان میں رابطے میں تھے۔انہوں نے آپریشن سے قبل ہی یرغمال بنائے گئے 21 معصوم افراد کو قتل کردیا تھا۔ آپریشن کے دوران تمام یرغمالیوں کو بازیاب کروا لیا گیا ہے اور کلیئرنس آپریشن میں کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا۔

عرب نیوز ویب سائیٹ اردو نیوز نے حکومت بلوچستان کے ایک سینیئر افسر کے ھوالے سے کہا ہےکہ اس آپریشن میں فوج کے ایس ایس جی، لائٹ کمانڈوز، سنائپر، ایف سی کی اسپیشل آپریشن اور کاؤنٹر ٹیررازم ٹیموں کی مشترکہ کارروائی میں کامیابی ملی ہے اور حملہ آوروں کو مارنے کے بعد سکیورٹی فورسز کے اہلکار ٹرین تک پہنچے تھے۔

پاکستان