تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 84 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
ہیملٹنمٰں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے تاس جیت پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 292 رنز بنائے۔جواب مینپاکستان کی پوری ٹیم 208 رنزپر ڈھیر ہوگئی۔
نیوزی لینڈ کی اننگز
پاکستانی بالرز نے اننگ کی شروعات میں اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے کیوی بیٹرز کو جارحانہ کھیل کھیلنے سے روکے رکھا۔
نیوزی لینڈ کے اوپنر رائس ماریو 18 رنز کی اننگ کھیل کر آؤٹ ہوئے، انہیں محمد وسیم نے آوٹ کیا، ان کے ساتھ آئے نک کیلی کو حارث رؤف نے پویلین کی راہ دکھائی، نک کیلی نے 31 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مِچل ہے نے 99، محمد عباس نے 41 اور نِک کیلی نے 31 رنز بنائے۔ ہنری نکولس 22، ڈیرل مچل 18، کپتان مائیکل بریسویل نے17 رنز کی اننگ کھیلی۔ ناتھن اسمتھ 8 اور بین سیئرز 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستانکے 5 کھلاڑی 12اوورز میں آؤٹ
پاکستان ٹیم نے ہدف کے تعاقب کا آغاز مایوس کن انداز میں کیا، کیوی فاسٹ بولرز کے سامنے اوپنرز سمیت مڈل آرڈر بھی ناکام ثابت ہوا۔
آدھی ٹیم صرف 11.4 اوورز میں ہی واپس پویلین لوٹ گئی، ابتدائی 5 بیٹرز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔
عبداللّٰہ شفیق 1، امام الحق 3، بابر اعظم 1، کپتان محمد رضوان 5 اور سلمان آغا 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
میچ کے دوران حارث رؤف ہیلمٹ پر باؤنسر لگنے کے بعد گراؤنڈ سے باہر چلے گئے جس کے بعد کنکشن قانون کے تحت حارث رؤف کی جگہ نسیم شاہ بیٹنگ کے لیے آئے۔ اور انہوںنے اپنےون ڈے کیرئیر کی بہترینانننگ کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 73، نسیم شاہ نے 51 اور طیب طاہر نے 13 رنز بنائے۔