اہم ترین

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ون ڈے: نسیم شاہ نے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جارہی ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ بھی پاکستان ہار گیا لیکن نسیم شاہ نے ایک خاص ریکارڈ میں اپنا نام شامل کر لیا۔

نیوزی لینڈ کے شہر ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن مکمل ناکام ہوگئی۔ 293 رنز کے تعاقب میں پوری ٹیم 208 رنز ہی بناسکی۔

میچ میں بابر اعظم، محمد رضوان، عبداللہ شفیق اور امام الحق سمیت 5 کھلاڑی تو دہرے ہندسے میں بھی نہ جاسکے لیکن فہیم اشرف اور نسیم شاہ بڑے ناموں کو بیٹنگ کا طریقہ سکھا دیا۔

فہیم اشرف نے 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تو نسیم شاہ بھی گیارھویں نمبرپر آکر ففٹی بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

نسیم شاہ نے سب سے آخر میں آکر 51 رنز بنائے ۔ اس طرح یہ ون ڈے کیرئیر میں ان کی پہلی ففٹی ہی نہیں تھی بلکہ ون ڈے فارمیت میں سب سے آخر میں آکر نصف سنچری بنانے والے دوسرے کھلاڑی بھی بن گئے۔

ان سے پہلے یہ کارنامہ صرف ایک ہی کھلاڑی نے سر انجام دیا ہے اور وہ ہیں محمد عامر ۔ انہوں نے 2016 میں انگلینڈ میں 58 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

دلچسپ بات یہہے کہ سب سے آخر میں آکر سب سے بڑی انفرادی اننگ کی فہرست میں تیسرا نام شعیب اختر کا ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس نے 2003 میں انگلیند کے خلاف 43 رنز کی باری کھیلی تھی۔

اس فہرست میں چوتھانام جنوبی افریقا کے مکھایا نتنی کاہے جنہوں نے نیوزی لینڈ کےخلاف 42 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیا تھا جب کہ پانچویں نمبر پر ویسٹ انڈیز کے جوئل گارنر ہیں جو 2004 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 37 رنز بنانے مٰں کامیاب ہوئے تھے۔

پاکستان