پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے بقیہ تمام میچز لاہور اور راولپنڈی کے بجائے یواےای میں کرانے کا اعلان کردیا۔
پاک بھارت کشیدگی کے باعث گزشتہ روز پی ایس ایل 10 کے میچز سے متعلق مختلف آپشنز پر غور کے لیے وزارتِ داخلہ اور پی ایس بی حکام کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی کے دوران غیر ملکی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے سلسلے میں راولپنڈی میں گزشتہ روز ہونے والا میچ بھی منسوخ کر دیا گیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کو یو اے اِی منتقل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لیگ کے بقیہ 8 میچز متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔
پی ایس ایل 10 کا فائنل 18 مئی کو شیڈول تھا ۔۔ اس سے قبل تین باہمی میچز، دو کوالیفائر، ایک ایلیمینیٹر کھیلا جاناہے۔ تاہم اب پی سی بی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے 8 میچز کو ری شیڈول کرکے ان کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔











