اہم ترین

پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز آخری میچ بھی ہار گیا

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل)10 کے 28 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو دو وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ اس طرح ملتان ایونٹ کا آخری میچ بھی نہ جیت پایا۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ ہدف اننگز کی آخری گیند پر حاصل کیا۔

پوائنٹس ٹیبل پر صرف دو پوائنٹس کے ساتھ ملتان سلطانز آخری نمبر پر ہے جس کی وجہ سے وہ پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرنے سے قاصر رہی ہے۔

دوسری جانب ایونٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن کومزید مستحکم کرلیا ہے۔

پاکستان