بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے دورے پر ہے۔5 میچوں کی سیریز کا دوسرا مقابلہ دو جولائی سے برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے لیکن میچ سے ایک دن پہلے مشکوک پیکٹ ملنے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کو ہوٹل میں بند کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق میچ سے ایک دن پہلے جب ٹیم کے کپتان کپتان شبھمن گل سمیت 8 کھلاڑی پریکٹس کررہے تھے تب انہیں ہوٹل بھیج دیا گیا۔ سبھی کو ہدایت دی گئی کہ کوئی ہوٹل سے باہر نہیں نکلے گا، سیکوریٹی بھی بڑھا دی گئی۔
دراصل منگل کو برمنگھم کے سینٹینری اسکوائر میں مشتبہ پیکٹ ملنے سے افرا تفری مچ گئی۔ اس کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کو ہوٹل کے کمرے میں لے جایا گیا اور یہاں کی سیکوریٹی بڑھا دی گئی۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے حوالے سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ احتیاطاً بس کی سیکوریٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 5 میچز کی سیریز میں بھارت کو انگلینڈ کے مقابلے میں ایک صفر کا خسارہ ہے۔