بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ رواں برس بھارت میں ہونے والا ایشیا کپ اب متحدہ عرب امارات میں ہوگا اور اس کی میزبانی بھارت ہی کرے گا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت کشیدگی اب کم ہونے لگی ہے۔ ایشیا کپ 2025 سے متعلق غیر یقینی کا ماحول اب ختم ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ آئندہ چند روز میں ہی ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری ہو سکتا ہے۔
میڈیارپورٹس میں دعویٰ کیا گیاہے کہ اگر سب چیزیں ٹھیک رہیں، تو ٹی-20 فارمیٹ میں ہونے والا یہ ٹورنامنٹ ستمبر کے دوسرے ہفتہ 10 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ اس بار بھی 6 ٹیمیں بھارت، پاکستان، افغانستان، بنگلا دیش ، سری لنکا اور یو اے ای ٹورنامنٹ کا حصہ لیں گے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے اسقسم کے کسی بھی منصوبے کی تردید کردی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان کی میزبانی میں ہوا تھا۔ بھارت نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا۔ جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ طے ہوا تھا۔ جس کے تحت بھارت نے اپنے سارے میچ دبئی میں کھیلے جب کہ اب بھارت میں ہونے والے دو ایونٹس میں پاکستان اپنے سارےمیچز سری لنکا میں کھیلے گا۔