اہم ترین

مودی ڈراما ختم:بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بحال

پہلگام واقعے کے بعد مودی حکومتنے پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنتس پر بھی پابندی لگادی تھی لیکن صرف دو مہینوں میں ہی یہ پابندی اٹھالی گئی ہے۔

رواں سال اپریل ماہ میں پہلگام میں 26 سیاحوں کے قتل کے بعد بھارت نے جہاںکئیشر انگیزاقدام اٹھائے وہیں پاکستانی اداکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کو بھی بلاک کردیا تھا۔ اس دوران دونوں ملکوں میں جنگ ہوئی۔ بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ۔ اور تو اور بھارت میں پنجابی اداکار دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی 3‘ میں ہانیہ عامر کی موجودگی پر بھی زبردست تنازع جاری ہے۔

جنگ کو ابھی دو ماہ بھی پورے نہیں ہوئے کہ بھارت میں کچھ پاکستانی اداکاروں کے انسٹا اکاؤنٹس پھر سے ایکٹیو ہو گئے ہیں۔ ان میں ہانیہ عامر فواد خان، صبا قمر اور ماورا حسین جیسے فنکار شامل ہیں۔

ایک جانب مودی اور اس کی حکومت کے اہم ویزر پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی بات کرتے ہیں۔ تو سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے پاکستانی اداکاروں کے انسٹا اکاؤنٹس ایکٹیو ہونے پر حیرانی ظاہر کی ہے۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے تو براہ راست یہی سوال پوچھ رہے ہیں کہ کیا پاک بھارت کشیدگی ختم ہو گئی ہے؟

پاکستان