سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر آج کل بشریٰ میمن نامی خاتون کے چرچے ہیں جو کہ اپنی وضع قطع اور چہرے سے ہانیہ عامر معلوم ہوتی ہیں۔
ہانیہ عامر کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ جن کے مداح ناصرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت دنیا بھر میں ہیں۔
ہانیہ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ کسی خاتون کی ان سے مشابہت بھی سوشل میڈیا پر اہم موضوع بن جاتا ہے۔
انسٹا گرام پر آج کل ایک ویڈیووائرل ہورہی ہے جو کہ ایک منگنی کی تقریب ہے ۔ بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ منگنی ہانیہ عامر کی ہورہی ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔
ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کا نام بشریٰ میمن ہے اور وہ کراچی سے تعلق رکھتی ہیں۔
انسٹاگرام پر چند روز پہلے تک بشریٰ میمن کے فالوورز کی تعددا 40 0زار سے کم تھی لیکن ویڈیو اور تصاویر وائرل ہونےکے بعد اب تک کے مداحین 65 ہزار سے بھی بڑھ گئے ہیں۔
انسٹاگرام صارفین دونوں شخصیات کا موازنہ کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ’مجھے لگا یہ ہانیہ عامر ہیں‘، اور کسی نے لکھا ’مجھے لگا ہانیہ عامر کی بات پکی ہو گئی ہے۔‘