پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کہتے ہیں کہ ۔ کپتان اور کوچ کے ساتھ سسٹم کا بھی تسلسل ہونا چاہیے۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سلمان علی آغا نے کہا کہ قومی ٹیم کی کپتانی مشکل نہیں ذمہ داری ضرور ہے اور مجھے ذمہ داری نبھانا اچھا لگتا ہے۔ میں یہ نہیں سوچتا کہ آگے کی سیریز میں کپتان ہوں گا یا نہیں، میرا فوکس جو سامنے ہوتا ہے اس پر ہوتا ہے۔
دورہ بنگلا دیش کے لئے محمد نواز کی شمولیت کے حوالے سے سلمان علی آغا نے کہا کہ شاداب کے انجرڈ ہونے کی وجہ سے نواز کو شامل کیا گیا ہے، ٹیم کو شاداب کے ری پلیسمنٹ کی تلاش تھی۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ بنگلا دیش اپنی ہوم کنڈیشنز میں کافی مشکل ٹیم ثابت ہوسکتی ہے، اس نے اپنے ہوم گراونڈ پر بڑی بڑی ٹیموں کو شکست دی ہے۔ مجھے اپنے بولرز پر پورا اعتماد ہے کہ وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
بابر ، شاہین اور رضوان کو ٹیم سےباہر کئے جانے کے سوال پر سلمان علی آغانےکہا کہ کسی سینئیر کھلاڑیوں کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ ہمیں اپنا بیک اپ تیار کرنا ہے ، بابر اعظم ، شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم ہمارے مستقبلِ کے پلان میں موجود ہیں ۔ شاہین شاہ آفریدی پاکستان کے بہترین بولر ہیں ، مستقبل میں وہ بین الاقوامی کرکٹ کھیلتے نظر آئینگے۔