اہم ترین

نیرج چوپڑا سے نہیں میرا مقابلہ اپنے آپ سے ہے، ارشد ندیم

جیولین اولمپک چمپئین ارشد ندیم کہتے ہیں کہ ورلڈ ایتھلیٹک چمپئین شپ میں انکا مقابلہ بھارت کے نیرج چوپڑا سے نہیں بلکہ اپنے آپ سے ہے۔

پاکستان کے مایہ ناز نیزہ باز اور پہلے ایتھلیٹکس چیمپئن ارشد ندیم اور بھارتی حریف نیرج چوپڑا ایک بار پھر مدمقابل آئیں گے۔ یہ سنسنی خیز مقابلہ آئندہ ماہ اگست میں پولینڈ میں ہونے والے عالمی ایتھلیٹکس مقابلوں کی مشہور سیریز ’وانڈا ڈائمنڈ لیگ‘ میں ہوگا ۔

ارشد ندیم مقابلے کی ٹریننگ کے لئے لندن پہنچ گئے ہیں ۔جہاں ان کا کہنا ہے کہ کوشش ہوتی ہے کہ مقابلوں میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زیادہ گرمی کے سبب لندن میں ورلڈ ایتھلیٹک چمپئین شپ کیلئے ٹریننگ کروں گا، ان کے ہمراہ کوچ سلمان بٹ بھی ہیں۔ لندن میں اپنی انجری کا دو دن علاج کراؤں گا۔

ارشد ندیم نے کہا کہ کوشش ہوتی ہے کہ مقابلوں میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں، ورلڈ ایتھلیٹک چمپئین شپ میں ان کا نیرج چوپڑا سے نہیں بلکہ اصل مقابلہ اپنے آپ سے ہے۔

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ اولمپکس میں انہیں عوام کی دعاؤں اور اپنی محنت کا پھل ملا، اولمپک جیتنے کے بعد پلاٹ کے علاوہ تمام اعلان کردہ انعامات مل گئے۔

پاکستان