انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آئی سی سی نے محمد سراج کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت سزا دی ہے۔
لارڈز میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 22 رنز سے شکست دے دی ہے لیکن پورے میچ کے دوران دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف مختلف نفسیاتی حربوں کا بھرپور استعمال کیا۔
ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی بولر محمد سراج اور انگلینڈ کے بین ڈکیٹ کے درمیان بھی ہوا تھا۔
ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگ میں محمد سراج نے بین ڈکیٹ کو آؤٹ کیا تو ان کی خوشی جارحیت میں بدل گئی۔ وہ بین ڈکیٹ کے منہ پر زور زور سے چیخنے لگے اور ان کو کندھا بھی مارا۔
آئی سی سی نے محمد سراج کے میچ فیس کا 15 فیصد کاٹ لیا ہے، ساتھ ہی انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا ہے۔ اب محمد سراج کے کھاتے میں 2 ڈی میرٹ پوائنٹ ہو گئے۔
قانون کے مطابق اب انہیں آئندہ 2 سال تک میچ کھیلنے پر پابندی کا بڑا خطرہ لاحق رہے گا۔ اگر اگلے ایک سال میں محمد سراج کے کھاتہ میں 2 اور ڈی میرٹ پوائنٹ جڑتے ہیں تو ان پر پابندی عائد ہو سکتی ہے۔