اہم ترین

پچاس دن کے اندر جنگ بند کرو: ٹرمپ کی پوتن کو دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر 50 دنوں کے اندر یوکرین سے جنگ ختم کرنے کا کوئی معاہدہ نہ ہوا تو روس پر سخت محصولات عائد کیے جائیں گے۔

روس امریکی دباؤ کےباوجود یوکرین سےجنگ اپنی ہی شرطوں پر ختم کرنا چاہتا ہے ۔ اس سلسلےمٰں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپہکے روسیہم منصب سےٹیلی فونک گفتگو بھی کامیاب نہیں ہوپارہیں۔

سفارتی گفت و شنیدکی ناکامی کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ مایوس ہورہے ہیں اور اب انہوں نے روس کو بھی اپنی مشہور زمانہ ٹیرف دھمکی دے دی ہے۔

وائٹ ہاؤس میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ اس بار امریکا روس پر 100 فیصد سیکنڈری ٹیرف لگائے گا۔ میں تجارت کو بہت سی چیزوں کے لیے استعمال کرتا ہوں، لیکن یہ جنگ کے خاتمے میں اچھا ثابت ہوگا۔ میں پوتن کو قاتل نہیں کہنا چاہتا، لیکن وہ ایک سخت گیر شخص ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ میں صدر پوتن سے مایوس ہوں کیونکہ میں نے سوچا تھا کہ ہم دو ماہ قبل جنگ کے خاتمے کے لیے ایک معاہدے پر پہنچ جائیں گے۔ میں نے سوچا کہ وہ وہی کرتے ہیں جو وہ کہتے ہیں۔ وہ بہت خوبصورت بات کرتے ہیں اور پھر رات کو لوگوں پر بم گراتے ہیں۔ مجھے یہ پسند نہیں ہے۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں ٹرمپ نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے بارے میں بتایا جس میں پیٹریاٹ میزائل سسٹم بھی شامل ہے۔

پاکستان