اہم ترین

پٹرول 5.36 روپے، ڈیزل 11.37 روپے فی لیٹر مہنگا

حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5.36 روپے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11.37 روپے اضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 15 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت بڑھ کر 284 روپے 35 پیسے فی لٹر ہوگئی

نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا جبکہ 31 جولائی کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر دوبارہ نظر ثانی کی جائے گی۔

پاکستان