اہم ترین

ہائےسر، میں بک گیا: ملازم کا ایماندارانہ استعفیٰ سوشل میڈیا پر وائرل

ملازمت سے استعفیٰ دیناتوعام سی بات ہے ۔ لوگ اپنےاستعفے میں عام طور پر حالات اور لوگوں کی شکایتیں کرتے ہیں لیکن آج کل ایک ایسا مختصر استعفیٰ وائرل ہورہا ہے۔ جو صرف ایک سطرپر مشتمل ہے اور اس میں ساری بات کہہ دی گئی ہے۔

لنکڈ ان پر برانڈ ہنگلش نامی بھارتی نجی کمپنی کے سی ای او شُبھم گُنے کی جانب سے ایک دلچسپ پوسٹکی ہے۔

“ایماندار استعفیٰ” کیپشن والی اس پوسٹ میں ایک انتہائی دلچسپ ای میل کا اسکرین شاٹ ہے۔ جس نے سوشل میڈیا صارفین کو لوٹ پوٹ کر دیا ہے۔ ای میل میں لکھا ہے: ہائے سر، میں بک گیا۔ سامنے والی کمپنی چار پیسے زیادہ دے رہی ہے۔

کمنٹس سیکشن میں سب سے عام ردعمل یہ تھا کہ اس ای میل میں وہی لکھا ہے جو زیادہ تر ملازمین سوچتے ہیں، لیکن کبھی کہتے نہیں۔

ایک صارف نے مذاق میں کہا، “آپ کے ای میل میں وضاحت کا یہی مطلب ہے۔” ہم ہمیشہ سے اسے غلط سمجھتے آئے ہیں۔”

ایک نے کہا، “ہر ملازم کی ضمیر کی آواز۔” ایک صارف نے کہا، “جب آپ کو پتہ چل جائے، تو بس چلے جائیے۔”

پاکستان