قومی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ڈبلیو سی ایل 2025ء میں بھارت کو پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلنا تھا تو پہلے بتادیتے ۔
برطانیہ میں جاری ڈبلیو سی ایل 2025ء میں بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار پر میچ منسوخ کردیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں نے کہا تھا کہ اگر شاہد آفریدی میچ کھیلیں گے تو وہ نہیں کھیلیں گے۔
پاک بھارت میچ منسوخ ہونے کے بعد شاہد آفریدی کا بیان سامنے آگیا۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہد آفریدی نے کہا کہ پہلے بھی کہا اور اب بھی کہہ رہا ہوں کرکٹ کو سیاست دور رکھنا چاہیے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اچھا سفیر ہونا چاہیے، بھارت کو اگر نہیں کھیلنا تھا تو پہلے ہی منع کردیتے، ایک دن قبل میچ کھیلنے سے انکار کرنے کا کوئی جواز نہیں۔
میچ کھیلے کے لئے بھارتی کھلاڑیوں کی شرط پر سابق کپتان نے کہا کہ میں ان فٹ تھا میں ویسے بھی نہیں کھیل رہا تھا۔