اہم ترین

پیپلز پارٹی سینیٹ میں سب سے بڑی سیاسی جماعت بن گئی

خیبر پختونخوا کے سینیٹ الیکشن میں حکومت اور اپوزیشن کا اتحاد تمام نشتیں جیت گیا، حکومت کے حصے میں 6 اور اپوزیشن کےحصے میں 5 نشستیں آئیں۔ اس طرح پیپلز پارٹی سینیٹ میں سب سے بڑی سیاسی جماعت بن گئی۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخاب کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا، جس کے مطابق 7 جنرل نشستوں میں سے 4 پر پی ٹی آئی اور 3 پر اپوزیشن کامیاب ہوگئی ہے، خواتین کی 2 نشستوں میں سے ایک پر پی ٹی آئی دوسری پر پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی۔

خیبر پختونخوامیں انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد ایوان بالا میں حکمران اتحاد کودوتہائی اکثریت حاصل ہوگئی۔ پیپلز پارٹی کے 26، ن لیگ 20،آزاد 6،بی اے پی 4،ایم کیوایم اوراے این پی کے 3،3سینیٹرزہیں۔ اس کےعلاوہ ایوان بالامیں جے یو آئی سینیٹرز کی کل تعداد7ہوگئی۔ پاکستان مسلم لیگ ق ،سنی اتحاد کونسل،مجلس وحدت مسلمین اور نیشنل پارٹی کاایک ایک سینیٹر ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی 26سینیٹرز کے ساتھ ایوان بالا میں سب سے بڑی جماعت بن گئی۔ تحریک انصاف سینیٹ میں دوسری بڑی پارلیمانی جماعت بن گئی ۔ پی ٹی آئی کو 16سینیٹرز کے علاوہ مزید 6آزادسینیٹرزکی حمایت حاصلہے۔

پاکستان