آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز کے تیسرےمیچاپنے ملک کی جانب سے تیزترین ففٹی اور سنچری کا اعزاز اپنےنام کرلیا۔
ویسٹ انڈیز کی ریاست سینٹ کٹس میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے شائے ہوپ کی سنچری کی مدد سے 4 وکٹوں پر 214 رنز بنائے تو ایسا لگ رہا تھا کہ کالی آندھی آج کینگروز کو اڑا کر رکھ دے گی ۔ لیکن انہیں ٹم ڈیوڈ کا سامنا کرنا بڑ گیا ، جن کے لاٹھی چارج نے ساری امیدیں توڑ دیں۔ اور 23 گیندوں پہلے ہی ہدف حاصل کرلیا۔
ایک وقت تھا جب آسٹریلیا نویں اوور میں 87 رنز پر 4 وکٹیں گنوا بیٹھا تھا لیکن ٹم ڈیوڈ نے پہلے 16 گیندوں میں نصف سنچری بناکر تیز ترین ففٹی اسکورکرنے والےآسٹریلین کا اعزاز اپنےنام کیا ۔ اور اسکے بعد بھی ان کا بلا رکا نہیں۔ انہوں نے اپنی 37ویں گیند پر سنچری کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے وہ چوکا بھی مارا جس نے آسٹریلیا کو فتح دلائی۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایک ہی میچ میں تیزترین ففٹی اور سنچری اسکور کرنے والے ٹم ڈیوڈ نے 11 چھکے لگائے۔
پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلنے والے مچل اوون نے ٹم ڈیوڈکا بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے 16 گیندوں پر 36 رنز بنائے اور پانچویں وکٹ کی شراکت میں46 گیندوں پر 128 رنز کی شراکت داری قائم کی۔