پاکستان نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دےدی ہے۔
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں کھیلے گئے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 178 رنز اسکور کیے۔تاہم ویسٹ انڈیز صرف 164 رنز ہی بناسکا۔
پاکستان کی بیٹنگ
پاکستان کی پہلی وکٹ 26 رنزپر گری۔ صاحبزادہ فرحال 14رنزپر آؤٹ ہوئے۔ جس کے بعد صائم ایوب اور فخر زمان پاکستانکو اسکور کو 107 رنز تک لے گئے۔ صائم ایوب 57 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ 110 رنزپر فخر زمان بھی پویلین لوٹ گئے ۔انہوں نے 28 رنز بنائے۔
صائم اور فخر کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کے رنز بنانے کی رفتار دھیمی پڑ گئی۔ حسن نواز نے 18 گیندوں پر 24، محمد نواز نے 8 گیندوں پر 9 اور فہیم اشرف 9 گیندوں پر 16 رنز بناسکے۔ سلمان علی آغا 11 اور محمد حارث 6 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کا آغاز سست تھا۔ جونسن چارلس اور جیول اینڈریو نے 72 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ 72 رنز کے مجموعے پر پاکستان کو پہلی کامیابی جیول اینڈریو کی صورت میں ملی۔ 75 رنز پر جونسن چارلس بھی آؤٹ ہوگئے۔ دونوں نے 35، 35 رنز کی اننگز کھیلی۔
اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کا کوئی کھلاڑی ٹک نہ سکا۔ شائے ہوپ 2، گداکیش موتی صفر، شرفین ردرفورڈ 11، روسٹن چیز 5 اور روماریو شیفرڈ نے 12 رنزکی اننگز کھیلی۔
آخری اوور میں ویسٹ انڈیز کو ھجیت کے لئے 33 رنز درکار تھے اور اس کی 3 وکٹیں باقی تھیں۔ جیسن ہولڈر نے پہلی گیند پر فہیم اشرف کو چھکا جڑ دیا۔ لیکن اگلی 3 گیندوں نے ویسٹ انڈیز کی فتح کی ساری امیدیں توڑ دیں۔ مقررہ اوورز کے خاتمے تک ویسٹ انڈیز کی ٹیم 164 رنز ہی بناپائی۔ اس طرح پاکستان نے یہ میچ 14 رنز سے جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔