اہم ترین

محبوبہ نے 7 سال میں 42 مرتبہ شادی کی پیشکش ٹھکرائی،بوائے فرینڈ کی 43 ویں کوشش کامیاب

انٹرنیٹ پر آج کل ایک ایسی محبت کی کہانی وائرل ہو رہی ہے، جو ناصرف سچے پیار کی مثال ہے، بلکہ صبر اور وابستگی کی بھی پہچان بن چکی ہے۔ بوائے فرینڈ نے 7 سال میں اپنی گرل فرینڈ کے ہاتھوں 42 مرتبہ شادی کی پیشکش ٹھکرانے کے باوجود ہار نہیں مانی۔ اور بالآخر 43 ویں مرتبہ وہ مان ہی گئی۔

ڈی میل نامی برطانوی اخبار میں چھپی محبت کی یہ کہانی لیوک نونٹریپ اور سارہ کی ہے۔ دونوں 2015 میں اس وقت ملےتھے جب سارہ 3 بچوں کی ماں تھی اور اس کا پرانا رشتہ نیا نیا ہی ٹوٹا تھا۔

لیوک نے سارہ کو پانےکے 5 ماہ بعد ہی شادی کی پیشکش کرڈالی۔۔ لیکن سارہ نے انکار کردیا۔ لیوک نے ہار نہیں مانی۔وہ 7 سال تک سارہ کو مختلف طریقوں سے منانے کے لئے راضی کرتا رہا۔ اس کی 42 کوششیں ناکام ہوچکیتھی ۔ بالآخر اسے 43 ویں بار کامیابی مل ہی گئی۔ سارہ نے ہاں کہہ دیا۔

سارہ کے مطابق لیوک ایک ٹیٹو آرٹسٹ ہیں اور سارہ ایک مارکیٹنگ ایگزیکٹو۔ وہ کوئی بھی بڑا فیصلہ سوچ سمجھ کر لینا چاہتی تھیں، لیکن لُک نے ہار نہیں مانی۔ اس نے ہر بار نئے انداز میں سارہ کو پروپوز کیا۔42 بار ریجیکٹ ہونے کے باوجود انہوں نے اپنا پیار ظاہر کرنا بند نہیں کیا ۔ نہ ہی نے کبھی مجبور کیا۔

خاتون کا کہناتھا کہ 42 ویں مرتبہ انکار کے بعد اس نے تہیہ کرلیا کہ اگلی بار اگر صحیح وقت ہوا، تو وہ ہاں کہہ ہی دیں گی اور وہ وقت آیا 2023 میں۔۔۔ جب لیوک سارہ کو گرین وچ لے گیا۔ وہیں ایک گھٹنے پر بیٹھ کر لیوک نے کہا، یہ دنیا کا مرکز ہے اور تم میری دنیا کا…کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟ اور اس بار سارہ نے مسکرا کر ‘ہاں’ کہہ دیا۔

مئی 2023 میں دونوں نے دھوم دھام سے شادی کی۔ سارہ نے کہا، لیوک کا پیار اور صبر ہی وجہ ہے کہ وہ آج اس کی بیوی ہے۔ اس کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں ہونا چاہیے۔ 7 سال میں 42 انکار کے بعد ایک ‘ہاں’۔

لیوک اور سارہ کی یہ محبت کی کہانی بتاتی ہے کہ سچے پیار کو وقت ضرور لگتا ہے، لیکن اگر دل سے چاہو تو منزل مل ہی جاتی ہے۔

پاکستان