پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام فارمیٹس میں بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کے سینٹرل کانٹرکٹ میں نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق کھلاڑیوں سے کیا گیا 3 سالہ سینٹرل کانٹریکٹ اپنے آخری سال میں ہے۔ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی منظوری کے بعد نئے کانٹریکٹ کا باضابطہ طور پر اعلان کیا جائے گا ۔
تینوں فارمیٹس میں اب قومی ٹیم کا حصہ نہ رہنے والے کھلاڑیوں حسیب اللہ، عثمان خان، اور محمد علی کا سینٹرل کانٹریکٹ ختم کیے جانے کا امکان ہے۔
حسن نواز، محمد حارث، صوفیان مقیم، حسن علی، فہیم اشرف، فخر زمان ، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد نواز، اور صاحبزادہ فرحان کو سینٹرل کانٹریکٹ میں شامل کیا جائے گا
پاکستان کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی کھلاڑیوں کی جیب پر بھاری پڑنے والی ہے. پی سی بی اب کرکٹرز کی تنخواہوں میں کٹوتی کرنے کی تیاری کر رہا ہے. جانئے بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو کتنا نقصان ہوگا.
دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سینٹرل کانٹریکٹ میں بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی جیسے اسٹار کھلاڑیوں کو بڑا دھچکا لگ سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پی سی بی سینٹرل کے حامل کھلاڑیوں کو آئی سی سی نے ملنے والے ریونیو کا 3 فیصد ادا کرتا ہے ۔ تاکہ کھلاڑیوں کی آمدنی میں اضافہ ہوسکے۔۔ لیکن اب اسے پاکستان بورڈ کے ذریعہ بند کیا جا سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو سینئر کھلاڑیوں کی کمائی پر براہ راست اثر پڑے گا اور ان کی تنخواہ کروڑوں روپے تک کم ہو سکتی ہے۔











