اہم ترین

ای میل کسی دوسری زبان میں آیا ہے تو کیسے کریں فوری ترجمہ

آج کے زمانے میں ٹیکنالوجی نے انسانوں کی زندگی کو بہت زیادہ آسان کر دیا ہے۔ آپ ایک ملک کے کسی کونے میں بیٹھے ہوئے دنیا کے کسی بھی ملک کے کونے میں بیٹھے شخص سے آسانی سے گفتگو کر سکتے ہیں۔ ٹیکنالوجی نے دنیا کو ایک ساتھ جوڑ کر رکھ دیا ہے۔ دنیا میں مختلف زبانیں بولی اور لکھی جاتی ہیں اور اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ اگر آپ کو کوئی ای میل کرے گا تو وہ اپنی زبان میں کرے گا اور اگر آپ کو وہ زبان نہیں آتی تو آپ اسے کیسے پڑھیں گے یا کیسے جواب دیں گے۔ اگر آپ کے ذہن میں بھی یہ سوال ہے تو اب زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ اب اس کا بھی حل موجود ہے۔ جی ہاں جی میل موبائل ایپ صارفین کو براہ راست ایپ کے اندر ہی ای میل ترجمہ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

جی میل پر صارفین کئی زبانوں میں ترجمہ کر سکتے ہیں اور پوری دنیا کے ساتھ بغیر کسی پریشانی کے گفتگو کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر صارفین کی مدد کرتا ہے اور اگر انہیں کسی ایسی زبان میں ای میل موصول ہوتی ہے، جسے وہ نہیں جانتے، تو اسے اسی کی زبان میں پڑھنے کا اختیار دیتا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے جی میل ایپ ای میل مواد کی زبان کا خود پتہ لگا لیتا ہے اور ای میل کو صارفین کی پسندیدہ زبان میں اس کا ترجمہ کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ جی میل کا ترجمہ فیچر جی میل کے ویب ورژن کے ساتھ ساتھ موبائل ایپ پر بھی دستیاب ہے، جسے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں صارفین استعمال کر سکتے ہیں۔

جی میل ایپ میں ای میل کیسے کریں ترجمہ

سب سے پہلے آپ کو اپنے فون میں جی میل ایپ کھولنی ہے اور پھر اس ای میل پر جانا ہے، جسے آپ ترجمہ کرنا چاہتے ہیں۔

اب آپ کو ای میل کے اوپر دائیں کونے پر نظر آ رہے تین نقطوں پر ٹیپ کرنا ہے۔

اب آپ کو ترجمہ کا انتخاب کرنا ہے۔

پھر آپ کو اس زبان کا انتخاب کرنا ہے، جس میں آپ ای میل کا ترجمہ کرنا چاہتے ہیں۔

اب ای میل ترجمہ ہو جائے گا اور نئی زبان میں دکھا دیا جائے گا۔

اگر آپ ترجمہ آپشن کو ہٹا دیتے ہیں تو یہ پھر سے نظر آئے گا جب ایپ کو یہ پتہ چلے گا کہ ای میل کا مواد آپ کی سیٹ زبان سے مختلف ہے۔

پاکستان