اہم ترین

بھارتی بیٹر چتیشور پجارا ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائر

بھارتی کرکٹ ٹیم میں 15 سال تک ان اور آؤٹ رہنے والے بیٹر چتیشور پجارا نے ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے

چتیشور پجارا نے سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہر اچھی چیز کا اختتام ہوتا ہے، میں دل سے شکر گزار ہوں اور تمام فارمیٹس سے کرکٹ کو الوداع کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پجارا نے لکھا کہ وہ بی سی سی آئی اور سورت کرکٹ ایسوسی ایشن نے انہیں موقع دیا۔ اس کے علاوہ وہ ان تمام ٹیموں، فرنچائزز اور کاؤنٹی ٹیموں کے بھی شکر گزار ہیں جن کی انہوں نے کئی سال نمائندگی کی۔

پجارا نے اپنا آخری انٹرنیشنل میچ جون 2023 میں کھیلا تھا۔ ان کا انٹرنیشنل کیریئر 15 سال کا رہا۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں پجارا نے سال 2010 میں ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف بنگلور میں ڈیبیو کیا تھا، جو کہ ایک ٹیسٹ میچ تھا۔

ٹیسٹ کرکٹ میں پجارا نے 103 میچ کی 176 اننگز میں 43.60 کی اوسط سے 7195 رن بنائے۔ اس دوران 19 سنچری اور 35 نصف سنچریاں لگائی ہیں۔ ان کا بہترین اسکور 206 رنز رہا ہے۔

انہوں نے 5 ون ڈے میں بھی بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی، جس میں 10.20 کی اوسط کے ساتھ کل 51 رن بنائے تھے۔ وہ بھارت کی طرف سے کوئی ٹی-20 انٹرنیشنل نہیں کھیل سکے تھے۔

پاکستان