اہم ترین

افغانستان میں عشقیہ شاعری پر پابندی، خلاف ورزی پر سزا ہوگی

افغانستان کی حکمراں تحریک طالبان نے ایک نئے قانون کے تحت رومانوی شاعری پر پابندی عائد کر دی ہے۔

افغان نیوز ویب سائیٹ کے مطابق 13 دفعات پر مشتمل مشاعروں کو منظم کرنے کا قانون افغان طالبان کے کے امیر مُلّا ھبۃ اللہ اخوندزادہ کی منظوری کے بعد نافذ کردیا گیا ہے۔

قانون کے تحت لڑکیوں اور لڑکوں کے درمیان شاعری میں صنف مخالف سے محبت، سپریم لیڈر کے احکامات، ہدایات اور فیصلوں پر تنقید، کمیونزم، جمہوریت، فیمینزم، دہریت اور قوم پرستی کے حوالے نہیں دیئے جاسکتے ۔

قانون میں کہا گیا ہے کہ شعراء اپنی شاعری کا رخ اسلامی اخلاقیات، شرعی اصولوں اور تزکیۂ نفس جیسے موضوعات کے فروغ کی جانب موڑیں۔

اپنی شاعری اور نثر کے ذریعے معاشرتی اصلاح میں کردار ادا کرنے والے شعرا اور ترانہ خواں کو سرعکاری سطح پر انعام سے نوازا جائے گا۔ اگر کسی مشاعرے میں ان ہدایات کی خلاف ورزی کی گئی تو شاعروں کے ساتھ ساتھ منتظمین کو بھی شریعت کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

پاکستان